انسانی صحت کا قائم رکھنے میں قدرتی اشیاء کا بہت ہی اہم کردار ھوتا ھے۔ انہیں قدرتی اشیاء میں سبزیوں کا اہم مقام حاصل ھے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ روز مرہ کی استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء میں سبزیوں کو ضرور بل ضرور شامل کریں۔ سبزیوں کے روز مرہ استعمال سے انسانی جسم اور اس کے تمام نظام بخوبی اور احسن طور پر کام کرتے ھیں۔ سبزی میں وٹامن بی کمپلیکس اور دیگر وٹامن شامل ھوتے ھیں۔ پتے والی سبزیوں کو باقی سبزیوں میں سے خاص اہمیت دی جاتی ھے۔ جلد کی بیماریوں کو دور کرنے میں سب سے زیادہ سبزیاں کارآمد ھوتی ھیں۔ چہرے پر جھریاں جسم میں ضروری وٹامنز کی کمی کی وجی سے نمودار ھوتی ھیں جنکا قدرتی حصول سبزیوں کے استعمال سے ممکن ھوتا ھے۔ سبزی کا استعمال جلد، ناخن، بالوں اور آنکھوں کے لیے بہت مفید اور ضروری ھوتا ھے۔ ہمیں اپنی روز مرہ زندگی میں سبزیوں کے استعمال کو ممکن بنانا ھو گا تاکہ جسم کو ضروری وٹامنز حاصل ھو سکیں۔ Post about Liver and its care جگر کی حفاظت سے متعلق اہم معلومات نیچے لنک پہ کلک کر کے ملاحظہ فرمائیں https://myhealthguide1.blogspot.com/2017/10/blog-post_11.ht...
جگر کی حفاظت کیسے ممکن ھے ؟ رہنما اصول درج ذیل ھیں۔ جگر کو صاف رکھنے کے لیے لیموں پانی ایک اہم ذریعہ ھے۔ کیونکہ لیموں اور پانی کے مرکب سے جگر جتنی وافر مقدار میں اینزائم بناتا ھے اتنی مقدار کسی اور غذا کے ساتھ پانی کے مرکب سے ممکن نہیں۔ ہرا دھنیا تقریبا" ہر جگہ بآسانی دستیاب ھوتا ھے۔یہ جسم سے بھاری دھاتیں خارج کرنے میں مدد دیتا ھے جس سے جگر کو بہتر کام کرنے کا موقع ملتا ھے۔ لہسن میں سلفر کی مرکبات موجود ھوتے ھیں جو جگر میں اینزائمر کو فعال کرنے میں مدد دیتے ھیں ۔لہسن میں ایللیسین اور سیلینیئم موجود ھوتے ھیں جو جگر کی حفاظت کے لیے بہت مفید ھیں۔ جگر کی صفائی کے لیے چقندر کا استعمال عرصہ دراز سے جاری ھے۔ اس میں وافر مقدار اینٹی آکسیڈنٹس اور ریشہ موجود ھوتی ھے جس سے فاسد مواد کا بآسانی اخراج ممکن ھو پاتا ھے۔ ہلدی جگر کو خراب ھونے سے بچاتی ھے، اسکے خلیئے دوبارہ سے بنانے میں مدد دیتی ھے اور جسم کے فاسد مواد کے اخراج میں چقندر کے ہم پلہ مانی جاتی ھے۔ Link of Other post from blog https://myhealthguide1.blogspot.com/2017/10/yogu...